سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کرنیوالے پولیس افسر نے استعفیٰ دے دیا
Posted on November 30, 2014 By Geo2 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Darren Wilson
میزوری (جیوڈیسک) امریکی ریاست میزوری میں سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کرنے والے پولیس افسر ڈیرن ولسن نے استعفی دے دیا۔
پولیس افسر ڈیرن ولسن نے فرگوسن میں سیاہ فام نوجوان مائیکل برائون کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
جس پر گرینڈ جیوری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا پولیس افسر نے قانون کے مطابق کارروائی کی اور اس پر فرد جرم عائد نہیں نہ کی جائے۔
عدالتی فیصلے کے بعد فرگوسن سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے اور ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
مظاہرین نے میزوری کے دارالحکومت کی جانب مارچ کا بھی اعلان کیا تھا ۔