کراچی (جیوڈیسک) حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ہر الزام کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں، لیکن ایسا کریں گے نہیں، فیصل واڈا کی حیثیت تو بس اتنی ہی ہے جیسے برسات میں مینڈکی کو زکام ہو جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم شفاف اور غیرجانبدار انتخابات چاہتی ہے، عوام کنور نوید جمیل کو بھاری مینڈیٹ دینے کو تیار ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کواس حلقےمیں ووٹرز نہیں مل رہے، چاہتے ہیں کہ ہم بھی جانتے ہیں کہ انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں کون مطلوب ہے،عوام اشتعال میں نہ آئیں،ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، قائد تحریک کے چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں۔
یہ لوگ اشتعال انگیزی پھیلا کر اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں، یہ لوگ راہ فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ حلقے میں پرامن انتخابات کا انعقاد ہی ایم کیو ایم کی فتح ہے۔
انتخابات سے واضح ہوگا کہ ایم کیو ایم کہاں کھڑی ہے اور دیگر جماعتیں کہاں، پارلیمنٹ میں واپسی کس منہ سے کی، پی ٹی آئی والے عوام کو بتائیں،23 اپریل کو پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔