کراچی (اسٹاف رپورٹر) علماء اہلسنت خانقاہوں کے پیر عظام کا متفقہ اجلاس پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیرازی کی زیر صدارت بمقام دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ یوسف عارفانی گوٹھ میں منعقد ہوا جس میں استاذالعلماء مفتی عبدالجبار نیازی ،سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری ،مولانا عبدالغفور قادری ،مولانا قاری عابد سلطانی ،مولانا نصیب اللہ کھوسہ ،مولانا یعقوب نقشبندی ،علامہ حبیب اللہ ،علامہ زین العابدین شاہ،علامہ ماجد علی ،قاری سلیمان نقشبندی،قاری محمد صدیق نوناری،مولانا سلیم شولانی ،علامہ قاری محمد ایاز اویسی ،قاری کریم بخش ۔علامہ قاری شاہد سعیدی ،قاری محمد شہزاد ،علامہ محمد بن عبداللہ ،حافظ محمد عثمان ،علامہ صفدر حسین قادری،محمد عارف نوناری،حنیف ڈیڈھی ،ریحان قادری ،قاری حزب اللہ ،مولانا عبدالطیف سومرو و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حالیہ گستاخ گلوکار جنید جمشید نے جو اُم المومنین اماں حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کی جس پر عاشقان رسول کے دل غمزدہ ہوئے۔
چیئر مین سنی یوتھ نے گستاخ رسول جنید جمشید کے خلاف دھرنے کی مخالفت کی جس کی بنا ء پر علماء اہلسنت و پیر عظام نے اجلاس میں متفقہ طور پر سنی یوتھ کی کسی بھی قسم کی حمایت سے نکار کرتے ہوئے کہاکہ ہم گستاخ رسول کا ساتھ مرتے دم تک نہیں دینگے اور گستاخ رسول کا ساتھ دینے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔
اس موقع پر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ سنی یوتھ کا قیام حال ہی عمل میں آیااور سنی نوجوانوں کی اتحاد کی وجہ سے علماء اہلسنت نے مکمل تعائون کیا مگر ایسے سانحہ پر ایس ایم ایس (SMS)کے ذریعے گستاخ رسول کے خلاف ریلی اوراحتجاج کی مخالفت کرنا افسوس ناک ہے جس سے سنی نوجوانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،علماء اہلسنت و پیر عظام نے مزید کہاکہ اماں حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی دراصل نبی کریم کی شان میں گستاخی ہے۔
ہمارا گستاخ رسول یا ان کے حواریوں سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھنا ایمان کا تحفظ ہے ہمارا رشتہ عاشقان رسول سے ہے نہ کہ گستاخ رسول سے جسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے سنی یوتھ کے خلاف لائحہ عمل طے کرکے جلد پریس کانفرنس کا انعقاد کرینگے۔