لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گستاخ رسول برے انجام سے نہیں بچ سکتا۔ پیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے واصل جہنم ہونے سے تحریک تحفظ ناموس رسالت کو تقویت ملے گی۔
اگر بین الاقوامی سطح پر تعظیم انبیاء علیہم السلام کیلئے قانون سازی کردی جاتی اور اس پر عمل درآمد ہوتا تو اس واقعہ کی نوبت نہ آتی۔ مغرب کی طرف سے آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت کے دھندے سے اَمن عالم کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی ہے جس کی سرپرستی خود امریکہ کر رہاہے ۔ جس معاشرے میں توہین رسالت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہو وہ ہر گز فلاح نہیں پاسکتا۔ سعودی عرب کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مجرموں کی حمایت میں بیان بہت قابل افسوس ہے ۔ ہم اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول شریف کی رات کو مرکزصراطِ مستقیم اور مرکز فدایان ختم نبوت پر کی گئی پولیس گردی کی مذمت کیلئے اور گرفتار شدہ علمائے کرام کی رہائی کیلئے آج ملک بھر میں خطبہ جمعة المبارک تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر دیا جائے گا۔