لیہ ( نامہ نگار ) گستاخ رسول ، گستاخ صحابہ و اہل بیت کے دل میں غیرت ایمانی باقی نہیں رہتی۔ جنید جمشید کی جانب سے اماں عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی اور پھر مولانا طارق جمیل کی جانب سے اس کی پشت پناہی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے جامعہ مسجد انوار مدینہ المعروف کمہارانوالی میں جلسہ عید میلاد النبیۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ و اہل بیت کی قدر کرنا دراصل خدا کی قدر کرنا ہے۔ زمین آسمان جنت آب کوثر چرند پرند سب کچھ بعد میں بلکہ قران 40 سال بعد اترا کیونکہ قرآن پاک کو پڑھنے کیلئے روشنی کی ضرورت تھی۔
اور حضور کی ولادت سے دنیا روشن ہوئی۔ شان رسالت کا انکار کرنے والا امتی کہلانے کا حقدار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر دور کے شاتم رسول کو واصل جہنم کرنے والا ہمارے ہی مسلک سے پیدا ہوا۔ حضرت مہر علی ، غازی علم دین شیہد ، غازی ممتاز قادری سب سے سچے عاشق رسول تھے۔