گستاخانہ خاکوں کی ایک بار پھر اشاعت کیخلاف سنی تنظیموں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور/گجرات (پریس ریلیز) عالمی تنظیم اہلسنت، جمعیت علماء پاکستان، فدایان ختم نبوت، تحریک صراط مستقیم پاکستان، پاکستان سنی تحریک، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان، جماعت رضائے مصطفی پاکستان، کاروان رسول پاکستان، مجلس علماء نظامیہ پاکستان اور بزم مشتاقانِ رسول پاکستان کے قائدین حضرت پیرمحمد افضل قادری، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، مفتی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، پیر محمد اعجاز ہاشمی، شاداب رضا قادری، صاحبزادہ محمد دائود رضوی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، پیر سید سیف اللہ شاہ بخاری، پیر انیس الرحمن، مولاناسید خرم ریاض شاہ اور مولانا فاروق احمد ضیائی نے پریس کلب لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر حضرت پیر محمد افضل قادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید المرسلین حضرت محمد مصطفی ۖ کی توہین کوئی مسلمان ہر گز برداشت نہیں کر سکتا، فرانسیسی جریدے کے جانب سے ایک بار بھر گستاخانہ مواد کی اشاعت کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح اور امن عالم کو خطرے میں ڈالا ہے، جبکہ سوئیڈن میں مساجد پر حملے اور اُنہیں نذرِ آتش کیا جانا اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم ِکفر نے آزادی اظہارِ رائے کے نام پر فکری دہشت گردی شروع کر رکھی ہے جبکہ ہمارے نام نہاد مسلمان حکمران کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کررہے، اگر گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 40 ممالک کے حکمران اکٹھے ہو سکتے ہیں تو توہین آمیز مواد کی اشاعت روکنے کیلئے 57 اسلامی ممالک کے حکمران آگے کیوں نہیں بڑھتے؟ لہذا مسلم حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحفظ ناموس سالت کیلئے مؤ ثر اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک عزیز پاکستان اس وقت داخلی وخارجی دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہے لہذا حکمرانوں اور اداروں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی اکثریت اہلسنت وجماعت کی مکمل حمایت حاصل کرنی چاہیے اور پرامن اہلسنت وجماعت بریلوی کے علماء ومشائخ پر سپیکر کے نام پر کریک ڈائون سے فی الفور باز آجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولاد میں سے ہیں اور ہم ہی پاکستان کے حقیقی نظریاتی محافظ ہیں ہم ملک کے طول وعرض میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کی پرزور حمایت اور پرامن اہلسنت پر سپیکر کے نام پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کی بھرور مزمت کرتے ہیں اور جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اِس کی انکوائری کروائیں کہ کون سے عناصر ضرب عضب کے خلاف سازشیں کر کے قومی سلامتی پر ڈرائون چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں کہ اہلسنت وجماعت بریلوی کسی صورت میں مداخلت فی الدین برداشت نہیںکریں اور اگر حکومت اپنی اس روِش سے باز نہ آئی تو راست اِقدامات کا اعلان کیا جائیگا۔

Sunni Organizations Leaders Press Conference

Sunni Organizations Leaders Press Conference

Ashraf Naik Deewana Abad Sharif Meeting

Ashraf Naik Deewana Abad Sharif Meeting