کراچی (جیوڈیسک) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کفن پوش ریلی نکالی گئی ،شیعہ علماء کونسل کی جانب سےکراچی میں ریگل چوک سے نکالی گئی ریلیمیں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین وزیر اعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے مگر انہیں فاطمہ جناح روڈ پر ہی روک دیا گیا
جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا اور نعرے لگائے ،اس موقع پر علامہ جعفر سبحانی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کا سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت عوام اور خصوصاً تاجر برادری کو تحفظ نہیں دے سکتی تو ان سے ٹیکس کیوں لیتی ہے؟۔
علامہ شبیر میثمی نے 21 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مدارس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔ مظاہرین نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی بھی پرزور مذمت کی ، جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔