اسلام آباد: انجمن طلباء اِسلام سِٹی اِسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے کہا کہتوہین ِرسالت اور توہین آمیز خاکوں جیسی ناپاک جسارت پر OIC کا ہنگامی اجلاس بلایا جاے۔ اگر اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کیئے گئے تو کئی غازی علم الدین جنم لیں گے۔
یورپ آزادی رائے کا غلط استمال کر کے امتِ مسلمہ کے جذبات کو مجروح کر کے تشدد کے راستے کو ہوا دے رہا ہے۔ توہینِ رسالت اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شاہ عبداللہ، نواز شریف اور طیب اردگان امتِ مسلمہ کی آواز بنیں اور دنیاکو دوٹوک الفاظ میںاپنا موقف دیں کے پیغمبرِ امن کی ذات پر کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلامِ سِٹی اِسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی میگزین کا پھر خاکے شائع کرنے کا اعلان قابلِ مذمت ہے اور دنیا کے امن کو تباہ کر کے تشدد کو ہوادینا ہے