اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پرخورشید شاہ، آئی جی سندھ اورایس ایچ او بریگیڈ کو اٹھائیس نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محمد علی بروہی سمیت نو افراد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، عدالت میں ایڈوکیٹ احمد رضا قصوری نے موقف اختیار کیا کہ سترہ اکتوبر کو خورشید شاہ نے باغ جناح میں لفظ مہاجر سے متعلق توہین آمیز بیان دیا جو کہ توہین رسالت کے ذمرے میں آتا ہے، جس پرعدالت نے مدعا علہیان کو اٹھائیس نومبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
احمد رضا قصوری نے کہا کہ گو نوازگو کا نعرے یونیورسل بن چکا ہے۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف ملک سے باہر نہیں جارہے انکے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں سابق صدر ملک کی سیاسی میں ترپ کے پتے کی حیثیت رکھتے ہیں۔