قانون ناموس رسالت کو ختم کروانے کے بارے میں یورپی یونین کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، اشرف آصف جلالی

Muhammad Ashraf Asif Jalali

Muhammad Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ختم کروانے کے بارے میں یورپی یونین کے بیان کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ کھلی جارحیت اور اسلامی تعلیمات کا مذاق ہے۔

حکومت ایسے بیانات پر کان دھرنے سے باز رہے۔ یورپی یونین کا یہ بیان روح اسلام پر حملے کے مترادف ہے ۔ہم ہر گز یورپ کودین اسلام میںمداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 295c قانونِ ناموس رسالت کو چھیڑنے والے کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کا مدار تحفظِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرہے۔ عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہرا دئیے بغیر غلبہ اسلام کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی۔

قوم کا بچہ بچہ عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کٹ مرنے کو تیار ہو چکا ہے۔ مغرب کی طرف سے پھیلائے گئے گستاخانہ کلچر کے خاتمہ کیلئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے۔