شکاگو (جیوڈیسک) امریکی ریاست میں شیڈول میراتھن دوڑ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پہلی بار فِنشنگ لائن کے قریبی ایریا کی ٹکٹیں جاری کی گئیں۔ دنیا بھر سے آئے چالیس ہزار ایتھلیٹس نے میراتھن ریس میں حصہ لیا۔ رنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ہزاروں تماشائی بھی موجود تھے۔
دوڑ میں کینیا کے (Dennis Kimetto) نے سب پر اپنی دھاک بٹھائی۔ ڈینیس نے بیالیس اعشاریہ ایک سو پچانوے کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے تین منٹ پینتالیس سیکنڈز میں مکمل کرکے ریکارڈ بنایا۔ شاندار فتح کے بعد ڈینیس نے مینز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خواتین ایونٹ ٹائٹل کا تاج بھی کینیائی ایتھلیٹ ہی کے سر سجا (Rita Jeptoo) نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل جیتا۔
میراتھن میں معذور ایتھلیٹس بھی شریک ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے Ernst Van Dyk سرفہرست رہے جبکہ ویمنز وہیل چئیر ایونٹ میں امریکہ کی معذور ایتھلیٹ (Tatyana McFadden) کامیاب ہوئیں۔