اسلام آ باد (جیوڈیسک) آئین شکنی کیس میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ آر اے بازار دھماکے میں یہ پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس میں پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔
انھوں نے کہا کہ دھماکا اسپتال کے قریب ہی ہوا ہے، مشرف کو کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سخت دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹرز مشرف کا مکمل طبی معائنہ کرکے ان کی رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔