برکتوں کا مہینہ ماہ رمضان المبارک کی آمد اور حکومت کی یقین دہانیاں

Load Shedding

Load Shedding

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ حکومت کی جانب سے پھر وہی لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور بچت بازاروں کے وعدے اور یقین دہانیاں شروع ہوگئیں، وزیراعظم نیکردی ہے ہدایت سحرو افطارکے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی۔ باقی ٹائم میں بجلی ہو کہ نہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے لیے اجلاس میں دلایا یقین کہ رمضان بچت بازاروں میں ملیں گی عوام کو سستے داموں اشیا۔ اور خصوصی اقدام ہوں گے رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی وافر فراہمی کے لئے۔ یعنی سبز باغ دکھانے شروع کردیئے گئے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے قیمتوں کی چیکنگ کو بنایا جائے گا موثر۔ قائم ہوں گے خصوصی کنٹرول روم رمضان بچت بازاروں کی مونیٹرنگ کے لئے اجازت نہیں دی جائے گی ذخیرہ اندوزی کی، حکومت پنجاب دے رہی ہے چار ارب روپے کی سبسیڈی بھی رمضان پیکیج کے لئے اب دیکھنا یہ ہے کہ واقعی اس رمضان میں عوام کو مل پائے گا ریلیف۔ یا عوام پہلے کی طرح روزے رکھ کرملیں گے دھکے بچت بازاروں میں۔