قصور (جیوڈیسک) عظیم صوفی شاعر اور بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں، ملک بھر سے عقیدت مند قصور پہنچ رہے ہیں۔ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات کے حوالے سے آج قصور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج رات نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے جبکہ لوک فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔