بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آرمی پبلک سکول ، زخمی بچوں میں تحائف تقسیم کئے

Blind Cricket Team

Blind Cricket Team

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی بچوں میں تحفے بھی تقسیم کئے۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 22 رکنی وفد نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آرمی پبلک سکول آئی ہے ان بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ورلڈ کرکٹ کونسل فار بلائنڈ کے صدر سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے ۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم زخمی ہونے والے بچوں کیلئے تحائف بھی ساتھ لائی۔