لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے قومی بلائنڈ ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ بھارت کے شہر کوچی میں پہلا ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان حکومت نے قومی بلائنڈ ٹیم کو شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے شہریار خان کے ناروا سلوک پر بھارت جانے سے انکار کرتے ہوئے ایونٹ کا بائیکاٹ کیا تھا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے واضح کیا کہ حکومت کی اجازت پر اب ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ بھارت جائے گی ۔ بلائنڈ ایشیا کپ 17 جنوری سے 24 جنوری تک کھیلا جائے گا۔