بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ، پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی

Blind Cricket Team

Blind Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال کے اوائل میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

بلائنڈ ایشیا کپ کے مقابلے سترہ سے چوبیس جنوری تک بھارت کے شہر کوچی میں منعقد ہونگے۔

ایونٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گی، ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی مقبولیت کے پیش نظر بلائنڈ ایشیا کپ کے فارمیٹ کو بھی مختصر کر دیا گیا ہے۔