بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے آسٹریلیا کو نو وکٹ سے شکست دیدی

Pakistan Blind Cricket Team

Pakistan Blind Cricket Team

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی بلائنڈ ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

آسٹریلوی بلائنڈ ٹیم نے ایک سو انتیس رنز جوڑے۔ جواب میں بلائنڈ ورلڈکپ کی دفاعی چیمپئن اور ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے زبردست آغاز کیا۔

اوپنر نثار علی کے 80 رنز نے جیت آسان بنائی جس سے قومی بلائنڈ ٹیم نے ایک وکٹ پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔