لاہور (جیوڈیسک) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی۔ کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بن کر وطن واپس آنے کے عزم اظہار کیا۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے موجودہ ورلڈ چیمپئن قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ذیشانی عباسی کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ ہو چکی ہے۔
تربیتی کیمپ میں تیاری سے قومی بلائنڈ ٹیم کے کپتان کافی پراعتماد نظر آئے۔ ان کے مطابق سب سے مضبوط حریف بھارت ہے جس کے خلاف جیت بہت ضروری ہے۔ بلائنڈ ٹیم میں بیشتر کھلاڑی نوجوان ہیں۔ کوچ نفیس احمد کہتے ہیں کہ جونیئر کھلاڑیوں میں سنیئرز کی جگہ لینے کی صلاحیت تھی اس لئے انہیں میگا ایونٹ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے اور شائقین اچھی خبر کی امید رکھیں ۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آٹھ سال بعد ہورہا ہے اس سے پہلے دو ہزار چھ میں پاکستان فاتح رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں قومی بلائنڈ ٹیم کا پہلا امتحان روایتی حریف بھارت کے خلاف ہے۔