کوٹلہ ارب علی خان : نابینا افراد کی تعلیم اور تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا اور انہیں ہنرفراہم کر کے معاشرہ کا باعزت اور مفید شہری بنایا جا ئے گا۔ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے المدثر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آج کا دن منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عام لوگوں کو یہ باور کروایا جا سکے کہ بصارت سے محروم افراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ ذمہ دار اور مفید شہری ثابت ہو سکتے ہیں۔قدرت جب کسی سے ایک نعمت لیتی ہے تو دوسری کئی صلاحیتوں کو بیدار کر دیتی ہے، بظاہر بصارت سے محروم نظر آنے والے لوگ چشم بصیرت رکھتے ہیں ان کے دل کی آنکھیں روشن،ان کے دماغ سوچ رکھنے والے اور قدرت کی نشانیوں کے عکاس ہوتے ہیں ان افراد کی صلاحیتوں کو استعما ل میں لاکر انہیں سوسائٹی کا اہم ستون بنایا جا سکتا ہے،جبکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کو دو مرتبہ ورلڈ کپ جتوا کر انہوں نے صف اول میں اپنا نام لکھوا لیاہے۔ سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ معذور افراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ ایک ذمہ دار اور مفید شہری ثابت ہو سکتے ہیں۔ سفید چھڑی تو نابینا افراد کو چلنے پھرنے میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ معاشرے کا یہ طبقہ جو بظاہر فیوز بلب کی مانند دکھائی دیتا ہے، اقوام عالم کی تھوڑی توجہ اور حوصلہ افزائی انہیں ایسے روشن چراغ میں تبدیل کر سکتی ہے جو معاشرے کے دیگر افراد میں بصیرت کا نور پھیلانے کا باعث بنے۔
کوٹلہ ارب علی خان( )صوبیدا ر چوہدری محمد ظفر کے صاحبزادے ،نعیم ظفر چوہدری دوبئی کے بھائی اور سیکرٹری ٹو ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ہر دلعزیز شخصیت نعمان ظفر چوہدری کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے گائوں اسڑ کڈہالہ کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ عظیم الشان تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، ایم ایل اے آزاد جموں کشمیر چوہدری علی شان سونی ،کرنل وقار نور ایم ایل اے آزاد کشمیر، صوبیدار اللہ رکھا ،چوہدری ابرار احمد سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ، ڈاکٹر عبدالرحمان چک فاضل، چوہدری شمشاد ایڈووکیٹ ، چوہدری مظفرچک فاضل ،یوسف چن ،چوہدری حبیب الرحمٰن ڈھیری گوٹریالہ، گونا جی، زلفی بٹ ، خان اظہر خاں، صفدر بٹ، ملک حمید، لالہ افضل ، راجہ اسلم سرائے عالمگیر، سائیں سرور کڈہالہ، محمد فاضل، محمد خاں برنالہ، چوہدری اعجاز برنالہ و دیگر شامل تھے۔