بلکسر پولیس چوکی کے علاقے میں جرائم میں اضافہ

چکوال: بلکسر پولیس چوکی کے علاقے میں جرائم میں اضافہ پولیس چوکی کا عملہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کی بجائے سڑک سے گزرنے والے ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنے لگا۔ ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں بلکسر پولیس چوکی کے عملے نے سنبھال لیں پولیس چوکی بلکسر کے انچارج سب انسپکٹر سید علی عباس شاہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

بلکسر پولیس چوکی کے علاقے میں جرائم میں اضافہ پولیس چوکی کا عملہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کی بجائے سڑک سے گزرنے والے ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنے لگا۔ ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں بلکسر پولیس چوکی کے عملے نے سنبھال لیں پولیس چوکی بلکسر کے انچارج سب انسپکٹر سید علی عباس شاہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

غریب شہریوں کو حیلے بہانہ سے چوکی بلوا کر ہزاروں روپے لوٹنے لگا پولیس چوکی پر تعینات تمام عملہ چوبیس گھنٹے گاڑیاں روک کر شریف شہریوں کوتنگ کرتا ہے، ڈی پی او مذکورہ اہلکار کو ضلع بدر کریں ،عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی بلکسر سب انسپکٹر سید علی عباس شاہ دیگر اہلکاروں سے ساتھ ملکر روزانہ ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگا رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی سید علی عباس شاہ اور انکے عملے نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک ٹیوٹا کار کو روک لیا اور کاغذات قبضہ میں لیکر شہری کو چھ گھنٹے چوکی پر حبس بجا میں رکھا ۔حالانکہ مذکورہ سب انسپکٹر گاڑی کے کاغذات دیکھنے کا مجاز نہ تھا ۔اس دوران سید علی عباس شاہ نے مذکورہ شہری سے ہزاروں روپے رشوت طلب کی۔

بعد ازاں بڑی مشکلوں سے منت سماجت کر کے شہری کو اپنی جان چھوڑانی پڑی علاوہ ازیں۔ گزشتہ روز ایک سکول وین کو عملے نے روک لیا اور کاغذات چیک کرانے کے بہانے رات گئے تک سکول وین کو چوکی کے اندر کھڑا کیے رکھا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کیجائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔