ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا ان کے لیے بہت آسان ہے جب کہ فلم انڈسٹری سے باہر نکل کر وہ کسی بھی چیز کی فکر نہیں کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا ہے کہ جب وہ فلم نگری میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہیں تو وہ انڈسٹری سے دوری اختیار کر لیتی ہیں پھر چاہے انڈسٹری میں کچھ بھی ہورہا ہو وہ فکر نہیں کرتیں لیکن دوسری جانب جب وہ کسی فلم میں کام کررہی ہوتی ہیں تو ہرچیز کا پتہ رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا بہت آسان ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم ’’فورس 2‘‘ میں اداکار جان ابراہم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ بہترین اداکارہونے کے ساتھ ساتھ اچھا حسن مزاح بھی رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ان کی فٹنس کے حوالے سے بھی سے بہت متاثرہوئیں ہیں۔
سوناکشی نے اپنی فلموں ادا کئے گئے کرداروں سے متعلق کہا کہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں ہراداکر صرف اپنے اپنے کردارہی ادا کرتے ہیں، جن کا ان کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی اداکار سے فلموں میں اس کے کردارکے حوالے سے نہیں سوال نہیں کرنا چاہیے۔ کئی اداکار فلموں میں قتل کرتے ہیں لیکن ان سے تو کوئی سوال نہیں کیا جاتا تو اگر میں کسی شرمیلی یا سنجیدہ لڑکی کا کردار کروں تو کیا مسئلہ ہے۔
واضح ر ہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم “فورس ٹو” میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل اداکار جان ابراہم مرکزی کردار ادا کارتے نظرآئیں گے۔