آج ہم نظامِ دوران خون (BLOOD CIRCULATION )سے خون پر بات کرتے ہیں ۔یہ خون اوسط مرد میں 5 لیٹرز جبکہ خواتین میں خون کی اوسط 4.500 ایم ایل ہوتی ہے۔ خون کی PH کی بات کی جائے تو 7.4 تقریباً ہوتی اس لئے خون تھوڑا سا الکلائن Slightly Alkaline ہوتا ہے۔ اگر خون کے گاڑھے پن (VISCOSITY ) کی بات کی جائے تو پانی سے پانچ گناہ گاڑھا ہے جس کی بنیادی وجوہات میںBlood Cells Plazma Proteine شامل ہیں ۔ خون Blood :۔ زندگی کی بہاریں خون کی روانگی سے ہے۔ خون کو سمجھنے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں ایک حصہ کو سیلولر پارٹ CELLULAR PART) ( جبکہ دوسرے حصہ کو نان سیلولر Non Cellular Part) )کہتے ہے۔
سیلولر پارٹ خون کا 45% جبکہ پلازمہ (Non Cellular ) خون کا 55 % ہوتا ہے۔ سیلولر پارٹ Cellular Part :۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ خون کے اس میں خلیات پائے جاتے ہیں اور خون کے خلیات کی تین بڑی اقسام ہیں اول :۔ سرخ ذرات Red blood cells دوئم :۔ سفید ذرات White blood cells سوئم :۔ پلیٹیلیٹس Platelets اول :۔ خون کے سرخ خلیات جن کو WBC یعنیs Red Blood cell کہتے ہے ۔ خون کے سرخ خلیوں میں ایک خاص قسم کا مادہ ّ ہیموگلوبن ہوتا ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔ یہ مادہ آئرن(Haem) اور پروٹین(Globin) سے مل کر بنتا ہے۔خون میں ہیموگلوبن کی کمی ہی دراصل Anaemia یا خون کی کمی کہلاتی ہے۔خون کے سرخ ذرات کا دورانیہ حیات ایک سو بیس دن ہے۔
جبکہ سرخ خون کے خلیات کو RED BLOOD CELLS اور ERYTHROCYTES بھی کہتے ہے۔ سرخ خلیات ہی سے ہر TISSUE تک آکسین پہنچتی ہے اور وہاں سے کاربن واپس پہنچانے کی اہم زمہ داری سر انجام دیتے ہیں۔
دوئم :۔ خون کے سفید ذرات WHITE BLOOD CELLS ۔ انکو سفید خلیات اس لئے کہتے ہیں پانچ اقسام کے ہوتے ہیں جن کا بنیادی کام بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ان میں سے بعض ذرات اینٹی باڈیز بناتے ہیں، بّعض ذرات بیکٹیریا، دوسرے خوردوبینی جانداروں اور ضعیف خلیوں کو نگل لیتے ہیں، بعض ذرات وائرس اور طفیلیوں(parasites) کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں اور بعض ذرات الرجی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خون میں سفید خلیوں کی کمی مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتی ہے اور جسم مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایڈز کے مرض میں ایچ آئی وی وائرس جسم کے سفید خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور ان کی شدید کمی کا باعث بنتا ہے۔ اس طرح جسم کی قوتِ مدافعت تقریبا”ختم ہو جاتی ہے اور جسم بیماریوں کا مرقع بن جاتا ہے۔ خون کے سفید خلیوں کا دورانیہ حیات خون میں چند گھنٹے یا ایک دن ہے۔ بعض ذرات ٹشوز میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں سال بھر زندہ رہتے ہیں۔
دوئم :۔ پلیٹ لیٹس Platelets انکو تھرمبوسائیٹس Thrombocytes ۔ ان میں نیو کلس Nucleated چوٹ لگنے کی صورت میں جو خلئے خون کو روکنے کا باعث بنتے ہیں انہیں plateletsکہا جاتا ہے۔ خون میں ان ذرات کی کمی بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے مثلا”مسوڑھوں سے خون آنا، جسم کے مختلف حصوں سے خود بخود خون کا بہنا وغیرہ۔ ان ذرات کا دورانیہ حیات پانچ سے دس دن ہے۔اس کی افادیت کا انازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی Brain Hemorrhage کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
کیمیائی طور پر پلیٹ لیٹس میں پروٹین Protein لیپڈز Lipds فاسفولیپڈس Phospholipds اور ایرا کی ڈونک ایسڈ Arachidonic Acid شامل ہیں۔ اپنا دورانیہ حیات مکمل کرنے کے بعد خون کے ذرات Reticuloendothelial System میں داخل ہو جاتے ہیں جو جگر، تلی Spleen(جسے سرخ خلیوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے) اور ہڈیوں کے گودے(Bone Marrow) پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ سسٹم ان خلیات کی توڑ پھوڑ کے بعد ان سے حاصل ہونے والے بعض مادوں کو دوبارہ استعمال میں لے آتا ہے اور بعض کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔
سوئم :۔۔سفید خونی خلیات (white blood cells) اصل میں خون میں پائے جانے والے ایسے خلیات ہوتے ہیں کہ جن میں hemoglobin نہیں پایا جاتا اور اسی وجہ سے انکا رنگ خون کے سرخ خونی خلیات کے برعکس خرد بینی معائنے پر سفید سا نظر آتا ہے، جبکہ فی الحقیقت انکا کوئی رنگ نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے انکو سفید خلیات کہا جاتا ہے۔ سفید خلیات کو طب و حکمت میں لیکوسائٹ (leukocyte) کہا جاتا ہے اور اس کی جمع لیکوسائیٹس (leukocytes) کی جاتیں ہے۔لیکوسائیٹس کی دو اقسام ہیں ۔ نمبر اول ۔ گرینوسائیٹ (Granulocyte).دوئم ۔ اے گرینوسائیٹ (A Granulocyte ) اول ۔ گرینولرسائیٹ (Granulocyte)). : یہ سرخ بون میرو RED BONE MARROW تیار ہوتے ہیں۔ یہ باریک زرات ہوتے اور انکی تین اقسام ہیں ۔ پہلی قسم :۔ نیٹرو فلس Neutrophils ۔ دوسری قسم ۔ ای او سینوفلس Eosinophils جبکہ تیسری قسم :۔ بیسوفلس Basophils ۔اب ہم بات کرتے ہیں سفید خلیات WHITE BLOOD CELL ( LEUKOCYTE ) کی دوسری قسم جسکو اے گرینولرسائیٹ A Granulocyte کہتے ہیں ۔ اس کی بھی دو اقسام ہیں پہلی قسم :۔ لائیم فوسائیٹس Lymphocytes جبکہ دوسری قسم کو مونو سائیٹس Monocytes کہتے ہیں ۔ سفید خلیات کی کیمیائی نوعیت کے مطابق پروٹین ، Protein ۔ گلائیکوجن Glycogen ۔ کلیسٹرول Cholesterol اور لیپڈز Lipds شامل ہیں ۔