کراچی : انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کا پیغام عشق رسول ۖ کا فروغ اور کردار رسول ۖ کی تعلیم عام کرنا ہے، رسول اللہ ۖ نے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ جنگیں تلوار سے نہیں بلکہ اخلاق اور کردار سے جیتی جاتی ہیںاور اعلیٰ کردار کی ایک ضمانت یہ بھی ہے کہ انسانیت کی بھلائی اور خدمت کے لئے کوشش کی جائے اور عوام کے دکھ درد میں ان کا ساتھ دیا جائے، انجمن کا ہر طالبعلم یہی فکر لے کر گلی گلی، محلہ محلہ، شہر شہر سفر کرتا ہے اور نوجوان طلبہ کو انسانیت کا درد دیتا ہے، اور یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں اپنے حصے کی شمع جلاتے رہنا ہے تاکہ معاشرے میں مکمل اندھیرا نہ پھیل سکے۔
اسلام نے ہمیشہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی زور دیا اور یہ کہا کہ اگر حقوق العبار میں کمی بیشی رہ گئی تو قیامت میں حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العبار پر پکڑ ہوگی،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا کہ خون کے عطیات موت کے قریب مریضوں کے لئے نئی زندگی کی امید فراہم کرتے ہیں،انڈس بلڈ بینک کے تعاون سے مزید کیمپ لگائے جائینگے،ملیر اور شاہ فیصل ٹائون کے نوجوان انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، انجمن طلبہ اسلام مسلسل طلبہ کی تربیت اور تعمیر سیرت و کردار کے لئے کوشاں ہے،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات حافظ عمران مدنی نے کہا کہ انسانیت اسلام کا جز ہے اور تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی اصطلاح اسلام نے ہی پیش کی، چودہ صدیوں پہلے انسانیت اور انسانی اقدار کا تصور ہی نہیں تھا۔
لوگ زندہ بچیاں درگور کردیتے تھے،آج بھی انسانی حقوق کی سب سے زیادہ حفاظت اسلامی ممالک میں کی جاتی ہے،کراچی ڈویژن کے اعلامیئے مطابق انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن نے ملیر ٹائون اور شاہ فیصل ٹائون کا تنظیمی دورہ کیا، مختلف نشستوں سے خطاب کیا،اس کے ساتھ ساتھ ، ملیر اور شاہ فیصل ٹائون کے انتخابی نتائج کا اعلان کیاگیا، شاہ فیصل ٹائون کے ناظم خزیمہ قادری اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن، ملیر ٹائون کے ناظم غسان اعظمی اور جنرل سیکرٹری سید صہیب قادری منتخب کئے گئے،اورشاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ پر رضاکاروں سے ملاقات کی گئی۔