ننھے فرشتوں کا خون رنگ لا کر رہے گا : محمد سجاد

 Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

لاہور (امتیاز علی سے) یونین کونسل کاہنہ سے نو منتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ قلم اور کتاب سے کرینگے، آج ہر آنکھ ننھے شہدا کی یاد میں پرنم ہے۔

آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں اور انکے اساتذہ کوانتہائی بیدردی سے قتل کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبہ اور حیوانوں سے بھی بدتر ہیں اور پوری قوم اس وحشت و بربریت کی مذمت میں متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہیں انہوں نے مزید کہا کے آخری دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچا ء جا نے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

اے پی ایس سانحہ میں ہمارے طالب علموں نے اپنی جانیں قربان کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ جان تو دے سکتے ہیںلیکن علم حاصل کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور دہشت گردوں کا مقابلہ قلم اور کتاب سے کریں گے۔

انشاء اللہ وہ دن قریب ہے جب شہدا ء کی قربانیوں کے نتیجے میںپاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا اور پیارا وطن امن کا گہوارہ ہو گا اور علم و انصاف کا بال بالا ہو گا۔

03226390480