حب (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لعل جان بلوچ کی گرفتاری کیخلاف حب میں ہڑتال کی جارہی ہے ، ہڑتال بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور بلوچ اسٹوڈنٹ اور گنائزیشن کی اپیل پرکی گئی ہے۔
شہر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی سخت ہے، لعل جان بلوچ کو ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔