بورڈ کی موجودہ انتظامی معملات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی

Aniq Ahmed Tabish

Aniq Ahmed Tabish

کراچی : میٹرک امتحانات میں چند روز باقی تاحال امتحانی مراکز کا اعلان نہ ہونے کے باعث والدین و طلبہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی انیق احمد تابش نے کہا کہ انتظامیہ نہ تو اب تک ڈیٹ شیٹ جاری سکی اور نہ امتحانی پرچوں کا انتظام کیا جا سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی موجودہ انتظامی معملات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے مستقل ناظم امتحانات کی عدم موجودگی نے انتظامی حالات مزید بگاڑ دیئے انہوں نے کہا کہ دو سال سے مستقل کنٹرولراور سیکریٹری کی اب تک خالی سیٹوں پر کوئی تعیناتی نہیں گئیں ،جس کے باعث تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا یہ واحد بورڈ ہے جہاں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ طلبہ امتحان دیتے ہیں۔ صوبے بھر میں شروع ہونے مردم شماری میںاساتذہ و دیگر عملے کی ذمہ داریوں کے باعث عملے کی کمی کا سامنا ہوگا بورڈ انتظامیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ثانوی بورڈ میں کنٹرولر اور سیکریٹری کی تعیناتی کی جائے تا کہ طلبہ کو بنیادی سہولیات بہتر فراہم کی جا سکیں۔

سیکریٹر ی اطلاعات
انیق احمد تابش
0333-2115528