کراچی (جیوڈیسک) میٹرک بورڈ کراچی اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں عید کی تعطیلات کے باوجود منگل کو معمول کے مطابق کام جاری رہا۔
ان دونوں تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کو مرتب کرنے کا کام جاری ہے اس لیے یہاں کے افسران اور عملے نے رضا کارانہ طور پر چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کو یقین دلایا تھا کہ وہ صرف عید کے دن چھٹی کریں گے۔
جبکہ عید کی سرکاری تعطیلات کے دنوں میں دفتر کھلا رہے گا اور نتائج مرتب کرنے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفیسر انوار احمد زئی نے کام کرنے والے تمام عملے سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔