نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کے لیے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

Student

Student

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین کے لیے میرٹ کی بجائے سفارش معیار ٹھہرا اور ایک جونیر شخص کا تقرر کرنے کے لیے بورڈ کے قوائد وضوبط بدل دیے گئے۔

سندھ کے 6 تعلیمی بورڈ میں چیئرمین کے تقرر کے لیے اشتہار اور اس میں عمر کی حد کم از کم پچاس برس مقرر کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے عارضی بنیاد پر نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں مقرر کیے جانے والے اسسٹنٹ پروفیسر فاروق حسن کو نواب شاہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بنادیا گیا۔

پانچ تعلیمی بورڈز میں امید واروں سے انٹرویوز لیے گئے جب کہ ایک بورڈ میں موجود ایک جونیر شخص کو مستقل چیئرمین بنادیا گیا۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ جامعات ریاض الدین نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے پہلے ہی بے نظیر آباد تعلیمی بورڈ کی چیئرمین شپ پر فاروق حسن کا تقرر کردیا ہے۔