بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالا امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (سپلیمنٹری) 2014 ء مورخہ 25-10-2014 سے شروع ہورہا ہے۔ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپیں اِن کے دئیے گئے گھریلو ایڈریس پر اور ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپیں ان کے ادارہ جات کو ارسال کردی گئی ہیں۔ نیز امیدواران کو بذریعہ SMS بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔ ایسے امیدواران جن کی اہلیت نامکمل ہے انہیں اعتراضی/یاددہانی کے مراسلہ جات جاری کئے جاچکے ہیں۔

انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ فی الفور اعتراضات دور کروا کر رول نمبر سلپیں حاصل کرلیں۔ دفتری اعتراض ختم نہ ہونے کی صورت میں رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ تاہم جن امیدواران/ادارہ جات کو مورخہ 22-10-2014 تک رول نمبر سلپیں موصول نہ ہوں وہ باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلیفون نمبر 055-9200751-55 EXT-175 ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (انٹر پارٹ ٹو) بورڈ ہذا سے رابطہ کریں۔ باالمشافہ رابطہ کی صورت میں امیدواران ایک عدد تصویر ساتھ ضرور لائیں۔