کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے کہا کہ مجھے بورڈ نے جو بھی عہدہ دیا وہ میں ملک و قوم کے بہتر مفاد اور کرکٹ کے بھلائی کے لیے قبول کرلوں گا۔
بورڈ چاہے مجھے چیف سلیکٹر بنائے یا ہیڈ کوچ کا عہدہ دے، مجھے قبول ہوگا اور میں اپنی ذمے داری بخوشی ادا کروں گا، پاکستان سپرلیگ پر معین خان نے کہا کہ ایسے منصوبوں پر عمل ہونا چاہیے جس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، یہ مقابلے چاہے۔
پاکستان میں ہوں یا دبئی میں انعقاد ہو، اس سے قومی کرکٹ میں بہتری آئے گی، ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بس فٹنس کا معمولی سا مسئلہ ہے جو دور کیا جاسکتا ہے۔