کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کراچی میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
متحدہ کے لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے۔ لاشوں کا تحفہ دینے والوں کا پتہ بھی چلایا جائے۔ وزیرداخلہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنائیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت ثابت کرے اس کی رٹ کہاں ہے۔ لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کو مطمئن کرنا ایم کیو ایم قیادت کیلئے مسئلہ بن گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کا نوٹس لیں۔ کارکنوں کی بازیابی وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
لاپتہ شہریوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ ان افراد کی لاشیں ملنے پر بتایا جائے کہ ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کراچی سے جرائم پیشہ افراد کے اڈوں کے مستقل خاتمے پر بھی زور دیا۔