لاشوں کی سیاست مارشل لا کی راہ ہموار کر دیگی :جماعت اسلامی

Syed Waseem Akhtar

Syed Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں افراتفری، انارکی اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

لاشوں کی سیاست پاکستان میں ایک اور مارشل لا کی راہ ہموار کردے گی۔ فریقین ہوش کے ناخن لیں اور پر امن راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد واقعہ کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو چاہے کسی بھی جماعت سے وابستہ ہوں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

امیر لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں محبت، شفقت، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، امریکہ اور اس کے معاشی نمونے کی تقلید کرنے والے ملکوں میں معاشی عدم مساوات کی بڑھتی ہوئی شرح سیاسی عدم مساوات کا سبب بن رہی ہے۔