برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی امپیریل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کا شکار ہونا 11 مختلف اقسام کے کینسر جیسے معدے، آنتوں اور غذائی نالی کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند جسمانی وزن میں 5 سے 6 کلو گرام اضافہ جگر کے کینسر کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ اگر ہر شخص جسمانی وزن کو صحت مند پیمانے پر برقرار رکھ سکے تو ہر سال سامنے آنے والے کئی قسم کے کینسر کی روک تھام کی ج سکتی ہے۔