کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا میں صدر مینول سانتوس کی صدرارت میں منعقد کی جانے والی ترکِ اسلحہ کی تقریب میں تیس باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔
صدر مینول سانتوس کی طرف سے باغیوں کو اسلحہ ڈالنے کی دعوت پر نیشنل لبریشن آرمی کے تیس باغیوں نے تقریب کے دوران ہتھیار ڈال کر کولمبیا میں خانہ جنگی بند کرنے کی طرف پیش قدمی کی۔
صدر نے باغیوں کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ تما م باغی ان کے اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیں جبکہ ہتھیار ڈالنے والے گروپ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خانہ جنگی سے تھک چکے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں۔ کولمبیا میں خانہ جنگی بند ہونی چاہیے۔