کولمبیا (جیوڈیسک) میں اکھتر سالہ جرمن خاتون کو جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی اور قتل کیا لزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ جرمن خاتون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال چوری شدہ زیوارات کی برآمدگی کے لیے معاوضے کے عوض جرائم پیشہ گروہ کی خدمات حا صل کیں۔ جنہوں نے زیورات اڑانے والے ایک چور کو قتل کردیا تاہم زیورات حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد خاتون اور گروہ کے چودہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولس نے خاتون پر جرم کا ارتکاب اور قتل کا فردِجرم عائد کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں جبکہ جرم ثابت ہونے پر چالیس سال کی قید سنائی جاسکتی ہے۔