بوگس ٹیلی فون کال پر پولیس بلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
Posted on January 25, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: پولیس تھانہ لیاقت آباد نے بوگس ٹیلی فون کال پر پولیس بلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شہباز ولد محمد بوٹا موتی مسجد ریلوے اسٹیشن کوٹ لکھپت کا رہائشی ہے۔
ملزم نے تھانہ لیاقت آباد پولیس کو ٹیلی فون کر کے مطلع کیا کہ اس کے علاقہ میں شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔
ملزم کی بوگس کال پر پولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی تو اہل علاقہ نے بتایا کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے جس پر پولیس نے بوگس کال کر کے پولیس بلانے پر ملزم شہباز کے خلاف زیر دفعہ 25 D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com