بوکو حرام نے نائیجیرین حکومت کے ساتھ مفاہمت کی خبروں کو مسترد کر دیا

Boko Haram

Boko Haram

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں شدت تنظیم بوکو حرام نے حکومت سے مفاہمت کی خبروں کی تردید کر دی ہے بوکو حرام کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تنظیم کے سربراہ ابو بکر شیخو نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ان کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے، اس طرح کے غلط پراپیگنڈے سے نائیجیرین حکومت اور بوکو حرام کے درمیان مستقبل میں ہونے والے امن مذاکرات منسوخ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل اسکول سے اغوا کی گئی 219 لڑکیاں اب بھی ان کے قبضے میں ہیں تاہم انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے جس کے بعد ان کی شادیاں کرا دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نائیجیریا میں شدت پسند مسلح تنظیم ہے، اس تنظیم نے نائجیریا کے خلاف بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ 2009 میں بوکوحرام کی بغاوت شروع ہونے کے بعد سے مختلف وارداتوں میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔