بولان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ لیویز فورس کے مطابق بولان کے علاقے سنی میں دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے غلام رسول نامی ایک شخص کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کے بعد لیویز اہلکاروں نے لاش مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا، اس واقعہ میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔