بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل سنی کے علاقے قلاتی زئی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انور نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام میں پیش آیا ،مزید تحقیقات جاری ہے۔