بولان اور جعفرآباد : مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد قتل

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) بولان اور جعفرآباد کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 4، افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ بولان کے علاقے بالاناڑی میں پیش آیا، جہاں دو ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گلا کاٹ کر ذبح کرکے انھیں قتل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے جوڑے کے نام گنج خاتون اور اس کے شوہر عبدالمنان ہیں۔ جبکہ جعفرآباد کے علاقے باغ ٹیل میں گل بی بی کو اس کے بھائی غلام محمد نے فائرنگ کرکے اس کے مبینہ آشنا یاسین کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔ لیویز اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔