بولان : زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ، 4 افراد ہلاک 2 زخمی

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل بھاگ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوگیا۔

جس کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ میں دو افردا زخمی بھی ہوگئے۔ علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروہ مورچہ زن ہیں اور جدید اہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالعزیز نے ذرائع کو بتایا کہ مسلح تصادم روکنے کے لئے علاقے میں لیویز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔