بولان (جیوڈیسک) بختیار آباد میں شرپسندوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
بولان کے علاقے بختیار آباد میں شر پسندوں نے کوئٹہ کو گیس فراہم کرنے والی 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
گیس پائپ لائن کی تباہی کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جسے بحال کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے جب کہ سکیورٹی اداروں نے واقعے میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔