بولان میں ایف سی کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی

Police

Police

سبی (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر بولان میں فرینٹیئر کور بلوچستان نے سرچ آپریشن شروع کیا پہاڑوں میں بنے ٹھکانوں میں دہشت گرد نیشنل آئی وے پر پیپلک ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسسز پر فائرنگ ہوئی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے اور یو بی اے سے ہے۔ سرچ آپریشن میں سبی اسکاوٹ اور اسپیشل ونگ حصہ لے رہے ہیں۔