بولان (جیوڈیسک) بولان میں دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو تخریب کاری کا نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے دو فٹ پٹری کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق بولان کے علاقے مشکاف میں پٹری کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور پٹری کا دو فٹ حصہ تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پٹری کی مرمت کے لیے امداری ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو پنڈی جانے والی مسافر ٹرین کے وہاں پہنچے سے پہلے مرمت کا کام مکمل کر لیں گے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری پہنچ گَئی، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔