بولان: قبائلی رہنما کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 7 جاں بحق

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں قبائلی رہنما میر گل خان مری اور بہاول خان مری کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دو رہنما پانچ محافظوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ کوئٹہ میں دو دھماکے کئے گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا

ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں قبائلی رہنما میر گل خان مری اور بہاول خان مری محافظوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی، جس سے دونوں قبائیلی رہبنما 5 محفظوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دونوں قبائلی رہنماؤں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کا تعلق مری قبیلے سے تھا، دوسری طرف کوئٹہ شہر کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن منی مارکیٹ میں دہشت گردوں نے گرلز کالج کے قریب ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا جبکہ دستی بم بھی پھینکا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔