لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بزدار حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا ترین گروپ سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو ٹاسک سونپ دیا گیا جس کے بعد صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کمر کس لی۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے دو اراکین عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ بھی کیا گیا ہے جب کہ دونوں اراکین کو بزدار حکومت کے ساتھ چلنے اور ترین گروپ کا ساتھ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار خرم لغاری نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات بھی کی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چند دن بعد اچھی خبریں ہوں گی۔
دوسری طرف ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں تاہم ہم ترین گروپ کے ساتھ ہیں۔