ممبئی(جیوڈیسک)دبنگ خان ان دنوں اعصابی مسائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن خان کی پریشانی میں ان کا خان دان ہی شریک نہیں ایک اور خان کو بھی اِس پر تشویش ہے۔ یہ خان کوئی اور نہیں پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جو سلمان کے اچھے دوست ہیں۔
پچھلے دنوں اتفاق ایسا ہوا کہ دونوں خان ایک ہی علاقے میں شوٹنگ کررہے تھے۔ عامر وقت نکال کراپنے دوست سے ملنے پہنچے تو انہیں اندازہ ہوا کہ دبنگ خان پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔
عامر نے اپنے دوست کو کچھ فٹنس ٹِپس بتائیں تاکہ وہ دوبارہ ٹریک پر آسکیں۔ امید ہے کہ عامر کے صحت مندانہ مشوروں سے سلمان کو اپنے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔