جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں دو مسافر بسوں پر مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ پہاڑی قصبے کارانوی سے پچیس کلو میٹر دور پیش آیا۔ منی بس میں دس مسافر سوار تھے۔ اس پر ایک پتھریلی چٹان آگری اور تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔
جبکہ تودہ گرنے سے بس اسی میٹر کی گہرائی میں دریا میں جا گری۔ خراب موسمی حالات اورگرتی ہوئی چٹانوں کے باعث ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے اگر آپریشن پہلے شروع ہو جاتا تو بہت سے لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔