سانتا کروز (جیوڈیسک) جی 77 تنظیم کے اجلاس کا افتتاح اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور بولیویا کے صدر ایوو مورالس نے کیا۔ اجلاس میں دنیا سے غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات، بڑھتی ہوئی موسمی حدت اور عالمی تنازعات زیر بحث آئیں گے۔
اس سال کے اجلاس کو “خوشخالی کے لئے دنیا کی نئی ترتیب” کا نام دیا گیا ہے۔ بولیویا کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا سیکورٹی کونسل اقوام عالم کے تحفظ کی بجائے مفتوحہ ملکوں کے قدرتی وسائل پر عالمی طاقتوں کے قبضے کو تحفظ دے رہی ہے۔